ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر کلمسن میں مڈٹرم انتخابات کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے کے دوران بدنظمی اور ہاتھا پائی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا خطاب کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کلمسن یونیورسٹی کے ‘ٹی ایڈ گیریسن ایرینا’ میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ہال میں موجود کئی مظاہرین نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

خطاب کے دوران اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب ہال میں موجود ٹرمپ کے ایک حامی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہٹائے جانے والے مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ایک حامی نے مظاہرین میں سے ایک شخص کو مکا دے مارا۔ اس بدمزگی کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر تحرک میں آئے اور حملہ آور کو قابو کرنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کو جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔

واقعے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیج سے منظر کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا خطاب روک دیا۔ ٹرمپ نے اسٹیج سے گھونسا مارنے والے اپنے حامی کی تعریف کرتے ہوئے طنزاً کہا ’یہ زبردست تھا، مجھے یہ پسند آیا۔‘

انہوں نے شرکاء کی خیریت دریافت کی اور پولیس کو ہدایت کی کہ مظاہرین کو باہر منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات کے پیش نظر امریکی سیاست میں زبردست جوش و خروش اور سیاسی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ کی کئی انتخابی ریلیوں میں مخالفین اور حامیوں کے درمیان اسی نوعیت کے تصادم اور شدید نعرے بازی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.