یونان: تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، شیرخوار بچے سمیت 6 افراد ہلاک

یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب ترکی سے آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی تیز رفتار کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 8 افراد کو بچا لیا گیا۔

یونانی میڈیا کے مطابق حادثہ جزیرے لیسبوس کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب پیش آیا، جہاں تارکینِ وطن کی کشتی اور یونانی کوسٹ گارڈ کی گشتی کشتی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے بعد تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 مرد، ایک خاتون اور ایک شیرخوار بچہ شامل ہیں، جبکہ ریسکیو کارروائی کے دوران 8 افراد کو بچا لیا گیا۔

یونانی حکام نے واقعے کے سلسلے میں 37 سالہ ترک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اُس پر مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ اور کشتی چلانے کا الزام ہے۔

یونان کے وزیر برائے جہاز رانی و جزائر واسیلیس کیکیلیاس نے اموات کا ذمہ دار انسانی اسمگلروں کو قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک سامنے آنے والے شواہد کے مطابق تارکینِ وطن کی تیز رفتار کشتی کا اگلا حصہ یونانی کوسٹ گارڈ کے جہاز کے بائیں جانب سے ٹکرایا تھا، تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مؤقف ناقابلِ سمجھوتہ ہے، انسانی اسمگلروں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

یونان طویل عرصے سے مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے یورپ آنے والے تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کے لیے اہم راستہ رہا ہے۔ ترکی کے قریب واقع یونانی جزائر کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگ یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

2015 اور 2016 کے دوران یورپ کو تارکینِ وطن کے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت تقریباً 10 لاکھ افراد یونان کے جزائر پر پہنچے تھے، جن میں سے زیادہ تر ترکی کے راستے آئے تھے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو

Read More

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

TECHNOLOGY

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.