مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری اور وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

مالدیپ کے صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق صدر معیزو کو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال دیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

یہ 11 سال بعد کسی مالدیپ کے صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

صدر معیزو کے ہمراہ خاتون اول ساجدہ محمد اور کابینہ کے وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ انہیں بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبال دیا جائے گا۔

اس سے قبل مالدیپ کے وزیر خارجہ، کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے جن کا استقبال ترجمان دفتر خارجہ، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.