قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا ملک گیر کریک ڈاؤن: ایک ماہ میں 1129 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملک گیر سطح پر سائبر مجرموں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 1,129 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مختلف آپریشنز کے دوران 10 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرین کو واپس لوٹا دی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جاری کی گئی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق، ایجنسی کو گزشتہ ماہ کے دوران 5,176 شکایات موصول ہوئیں، جن پر 4,491 انکوائریز درج کی گئیں۔

انکوائریز کی تکمیل پر سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف 272 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کا ڈیجیٹل تحفظ ایجنسی کی اولین ترجیح ہے اور سائبر جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس (عدم برداشت) کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹل دنیا قومی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے، وہاں شہریوں، اداروں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا تحفظ محض قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک اہم قومی ضرورت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی بچوں کی خفیہ فنڈنگ کے الزام کی زد میں

اوپن اے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے

Read More

نیا اے آئی ٹول انتہا پسندی روکنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی کمپنی تھرو لائن ایک نیا ٹول تیار کررہی ہے جو صارفین میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.