لِنکڈ اِن کا اے آئی سے تیار کردہ مواد کے خلاف کریک ڈاؤن

بین الاقوامی پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لِنکڈ اِن نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ غیر معیاری، سنسنی خیز اور خودکار مواد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق، اے آئی ٹولز کی مدد سے تیار کی جانے والی سطحی اور بے روح تحریروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث صارفین کا تجربہ متاثر ہو رہا تھا، جس کے بعد پلیٹ فارم نے انسانی رابطے اور حقیقی گفتگو کو فروغ دینے کے لیے نئے الگورتھم اور ماہرین کی ٹیمیں متحرک کر دی ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے مواد کی تیاری پر نظر رکھنے والے تحقیقی ادارے ’پینگرم‘ کی جولائی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، لنکڈ ان پر طویل تحریروں کا 40 فیصد سے زائد حصہ اے آئی سے تیار شدہ ہوتا ہے، جو ایکس اور میڈیم جیسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے لنکڈ ان نے صارفین کو ایسے اسپیم مواد کی نشان دہی کے لیے ایک بٹن فراہم کیا تھا، جسے ابتدائی دو ہفتوں میں ہی 10 لاکھ سے زائد مرتبہ استعمال کیا گیا۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام میں بہتری کے بعد غیر معیاری اے آئی مواد کی ناظرین تک رسائی میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لنکڈ ان کے چیف ایڈیٹر ڈین روتھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مصنوعی ذہانت کا بے دریغ اور بغیر کسی انسانی تدوین کے استعمال تمام پوسٹس کو ایک جیسا اور بے معانی بنا دیتا ہے، جس سے پلیٹ فارم کی افادیت ختم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان پر وہ مواد کامیاب رہتا ہے جس میں انسان کا ذاتی تجربہ، سوچ اور حقیقی انداز نظر آئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر الگورتھم کسی تحریر کو خودکار یا غیر معیاری اے آئی پوسٹ کے طور پر شناخت کرتا ہے، تو اسے دیگر صارفین کی فیڈ میں دکھائے جانے کے امکانات انتہائی کم کر دیے جاتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کی ملکیت ہونے کے ناطے لنکڈ ان کے اس اقدام کو دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ مائیکروسافٹ خود اے آئی ٹولز کے فروغ میں پیش پیش ہے۔

تاہم لنکڈ ان کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بالکل خلاف نہیں ہیں، بلکہ مقصد یہ ہے کہ لوگ صرف مشین پر انحصار کرنے کے بجائے تحریر میں اپنے ذاتی خیالات، ترمیم اور انسانی پہلو کو برقرار رکھیں تا کہ نیٹ ورکنگ کا معیار قائم رہ سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.