فرانس، اٹلی اور البانیہ میں جھڑپیں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ: یورپ پُرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں کیوں ہے؟

بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، اسکولوں کے مسائل اور ہاؤسنگ بحران کے خلاف یورپ کے مختلف ممالک میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں فرانس، اٹلی اور البانیہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق صرف فرانس میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار افراد سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، جہاں احتجاجی مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ، آتش زنی اور جھڑپوں کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیکڑوں اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔فرانس کے جنوب مشرقی شہر لیون میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹورزم آفس کے سامنے ایک شخص آنسو گیس کے کنستر کو لات مار رہا ہے۔ )

فرانس میں جاری ان مظاہروں کا آغاز ستمبر کے وسط میں پیرس کے نواحی علاقے میں اساتذہ کی جانب سے عملے کی کمی کے خلاف کی جانے والی ہڑتال سے ہوا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے ملک بھر میں پھیل گیا اور اس میں مہنگائی، خوراک اور توانائی کی بلند قیمتوں کے خلاف وسیع تر معاشی تحفظات شامل ہو گئے۔پیرس میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اہلکار پلاس دی لا ریپبلک پر مظاہرین کے خلاف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ (تصویر: اے ایف پی)

دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائروں اور گاڑیوں کو آگ لگائی، دکانوں کو لوٹا اور توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ پُرامن سمجھے جانے والے ان مظاہروں کو بعض انتہا پسند عناصر کی طرف سے پُرتشدد رخ دیا گیا، جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے سخت کارروائیاں کی ہیں۔اس تصویر میں فرانس کے وسطی شہر لیموجز میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران شہر کے میونسپل دفتر (سٹی ہال) کو آگ کی لپیٹ میں جل کر تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (تصویر: اے ایف پی)

دوسری جانب البانیہ میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جہاں طلباء اور شہریوں نے وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔

دارالحکومت تیرانا میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پیٹرول بم اور آتش بازی کا استعمال کیا جبکہ متعدد سرکاری عمارتوں اور بینکوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔البانیہ کے دارالحکومت تیرانا کے وسط میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران مظاہرین پتھر پھینک رہے ہیں۔ (تصویر: اے ایف پی)

البانوی پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا اور سیکڑوں افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ وزیراعظم ایڈی راما نے استعفا دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپوزیشن پر کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔البانیا کے دارالحکومت تیرانا میں طلباء کے حکومت مخالف احتجاج کے دوران پولیس اہلکار صف بندی کیے کھڑے ہیں۔ (تصویر: رائٹرز)

اسی طرح اٹلی کے شہر میلان میں بھی مہنگائی اور جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔اٹلی کے شہر میلان میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد مظاہرین نے پولیس کے پیچھے پناہ لے رکھی ہے۔ (تصویر: اے ایف پی)

مظاہرین نے دکانوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھراؤ کیا۔

اطالوی پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا، جن میں متعدد نابالغ افراد بھی شامل ہیں۔

میلان کے میئر نے شہریوں کے بنیادی مطابقت کے حق کو تسلیم کیا لیکن املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

یورپ کے دیگر ممالک بشمول پرتگال، اسپین اور یونان میں بھی عوامی مشکلات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں طلباء کے احتجاج کے دوران ایک شخص پولیس کی جانب سے فائر کی جانے والی آنسو گیس کو واپس پھینک رہا ہے۔ (تصویر: رائٹرز)

پرتگال کے دارالحکومت لزبن اور پورٹو میں مہنگائی اور ہاؤسنگ بحران کے خلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا جبکہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں رہائشی اخراجات اور کرایوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف شہریوں نے چوکوں پر خیمہ بستیاں آباد کر رکھی ہیں۔پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے وسط میں واقع روسیو اسکوائر پر مظاہرین رہائشی قلت، آسمان سے باتیں کرتے کرایوں اور کم اجرتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ (تصویر: اے ایف پی)

دریں اثنا، یونان میں موٹر آئل ریفنری کے مزدوروں نے کام کے دوران حفاظتی انتظامات بہتر بنانے اور حالیہ حادثات کی شفاف تحقیقات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورا خطہ معاشی دباؤ، مہنگائی اور مختلف نوعیت کے سماجی و اقتصادی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ میں کے ایم سی کی کوئی غفلت نہیں، میونسپل کمشنر

کراچی(کورٹ رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ

Read More

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب

Read More

TECHNOLOGY

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

واٹس ایپ میں ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش جاری ہے جو اس مقبول

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.