ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم جمعے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کا استقبال کیا۔ مہمان ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان سیریز میں اپنی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ 20 اکتوبر کو اسی میدان میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا اور انگلینڈ 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

سیریز کے باقی گروپ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 25 اکتوبر کو انگلینڈ اور 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کا آخری گروپ میچ 29 اکتوبر کو ہوگا۔

گروپ مرحلے میں پہلی 2 پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان حال ہی میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت کر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں کال سینٹرز فراڈ کے تانے بانے امریکا تک جا پہنچے

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر پڑنے والے چھاپے

Read More

عوام دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد سوالاکھ،معرکہ حق کا جشن بھی منایا

شوبز ستاروں کی پرفارمنس نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادیں،محفل کو زعفران بنا دیامعروف مذہبی

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان بزنس کونسل دبئی میں کا روباری ترقی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کردار پر سیشن کا انعقاد

پاکستان بزنس کونسل دبئی نے HUB 7، جے ایل ٹی میں اپنی ینگ انٹرپرینیورز انیشی

Read More

انسٹاگرام کا نیا فیچر ‘انسٹنٹس’ متعارف: غیر فلٹر شدہ اور عارضی تصاویر کا نیا تجربہ

انسٹاگرام نے خاص طور پر جنریشن زی کے لیے اپنا نیا فوٹو شیئرنگ فیچر انسٹنٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.