امریکا مِڈ ٹرم انتخابات: ٹرمپ کی شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے: حامیوں کی تجویز

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حامیوں اور ’ماگا‘ اتحاد کے سرگرم رہنماؤں نے نومر میں آنے والے مڈ ٹرم انتخابات میں ممکنہ شکست کی صورت میں ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی تجاویز دینا شروع کر دی ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق، 30 ستمبر کو ’رمبل‘ پر براہِ راست نشر ہونے والی ’پریسنکٹ پروجیکٹ اینڈ الیکشن انٹیگریٹی‘ ویڈیو کال کے دوران شرکاء نے بلا ثبوت دعویٰ کیا کہ نومبر کے انتخابات میں میل اِن اور پوسٹل ووٹوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر دھاندلی کا خطرہ موجود ہے۔

اس آن لائن اجلاس میں ٹرمپ اور ماگا کے اسٹیو بینن اور ٹینا پیٹرز سمیت دیگر نامور حامی شامل تھے۔

صدر ٹرمپ کے بچپن کے دوست اور پیشے کے لحاظ سے وکیل پیٹر ٹکٹن نے دورانِ گفتگو بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ میل اِن بیلٹ پر ووٹرز کے پتے تبدیل کر کے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے، تاکہ حقیقی ووٹوں کو منسوخ کیا جا سکے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس انتخابات جیت جاتے ہیں تو ٹرمپ کو ملک ان کے حوالے نہیں کرنا چاہیے، بلکہ انتخابات کے شفاف ہونے کی جانچ کے لیے مارشل لا نافذ کر دینا چاہیے۔

بعد ازاں انہوں نے ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ فوج کو الیکشن کے سامان اور بیلٹ پیپرز کا کنٹرول سنبھالنا ہوگا تاکہ مزید کسی دھاندلی سے پہلے معاملے کی مکمل تہہ تک پہنچا جا سکے۔

کال میں شریک ایک اور شخصیت گریکوری اسٹینسٹروم نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے انتخاب کا عمل روکنے یا ٹرمپ کی جانب سے ’نیشنل ایمرجنسیز ایکٹ‘ کا سہارا لے کر ریاستوں کو انتخابی طریقہ کار بدلنے پر مجبور کرنے کی تجویز پیش کی۔

مائیکرو سیکیورٹی اور الیکشن سے متعلق ان سخت مطالبات کو چھ جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

یہ تشویش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈیموکریٹس نے انتخابی مہم کے لیے بھاری فنڈز جمع کر لیے ہیں، جس سے ریپبلکنز کے ایوان میں اکثریت کھونے کے امکانات نمایاں ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی دوسرے صدر سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ووٹنگ نظام کو محفوظ بنانے، ووٹر آئی ڈی اور شہریت کی تصدیق جیسے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس کے علاوہ امریکی وزارتِ انصاف نے تمام 50 ریاستوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں اور پولنگ والے دن ملک بھر میں تقریباً ایک ہزار الیکشن مانیٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ آئینی طریقہ کار کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم

ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر کارگو کریو نے اپنی موسمی فلاحی سرگرمیوں کے تحت

Read More

TECHNOLOGY

آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی

Read More

انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.