خیبرپختونخوا کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی تجویز، پولیس اور سیکیورٹی آپریشنز کے لیے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ

گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے اور دیگر اہم اقدامات پر عملدرآمد کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) سے کٹوتی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

مختلف اداروں کی جانب سے اب تک گورنر خیبرپختونخوا کے زیرِ انتظام مشاورتی کونسل کو تجاویز دی گئی ہیں کہ ترقیاتی پروگرام سے رقم نکال کر پولیس اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

بدھ کے روز میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا کا بنیادی مسئلہ امن و امان کا قیام ہے، جس کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید فنڈز درکار ہوں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا، ’محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی خراب صورت حال کے تناظر میں مشاورتی کونسل کو تجویز دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع اور دیگر کئی علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع ہونے والے ہیں، جن کے لیے صوبائی حکومت کو مزید فنڈز درکار ہوں گے۔ یہ ضروریات پوری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کر سکتا ہے۔‘

خیبرپختونخوا میں سابق فاٹا کے 8 اضلاع کے علاوہ صوبے کے 4 اضلاع بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے باقاعدہ طور پر نقشہ بندی مکمل کرلی ہے۔ ان علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کی حتمی منظوری ایپکس کمیٹی میں دی جائے گی، تاہم مجوزہ آپریشنز کے لیے درکار فنڈز سے متعلق محکمہ خزانہ سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اس وقت باجوڑ، کرم اور قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن جاری ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے بتایا، ’پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپریشنز کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کرنا ہوگا، جس کے لیے اربوں روپے درکار ہوں گے۔ حکومت کے پاس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔‘

خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 524 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ صوبائی بجٹ میں پولیس کے جاری اخراجات، آپریشنز اور ترقیاتی کاموں کے لیے 191 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.