بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے شمسی پینلز اور سائنسی آلات روانہ

اسپیس ایکس نے منگل کو ناسا کے لیے ڈریگن کارگو خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) روانہ کردیا، جو اسٹیشن کے لیے تقریباً 6 ہزار 300 پاؤنڈ سامان اور سائنسی آلات لے کر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اسپیس ایکس کا 35 واں تجارتی کارگو مشن ہے، جس کے لیے فالکن 9 راکٹ استعمال کیا گیا۔ راکٹ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچ کمپلیکس 40 سے پرواز کی۔ اسپیس ایکس نے راکٹ کے پہلے مرحلے کی لینڈنگ زون 40 پر واپسی کی بھی تصدیق کی۔

مشن کے تحت ڈریگن خلائی جہاز کی علیحدگی اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ہارمنی ماڈیول کی بیرونی جانب واقع بندرگاہ سے خودکار انداز میں جڑنے کا عمل جمعرات، 15 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 8 بجے متوقع ہے۔

اس مشن میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے رول آؤٹ سولر اریز (آئی روزا) کے آخری 2 یونٹ بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ ان شمسی پینلز کی تنصیب سے اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جس سے وہاں جاری سائنسی تجربات اور دیگر سرگرمیوں کو سہارا ملے گا۔ خلا باز موسمِ خزاں کے دوران خلائی چہل قدمی کے ذریعے ان کی تنصیب کریں گے۔

کارگو میں کئی اہم سائنسی تجربات اور آلات بھی شامل ہیں، جن میں مصنوعی ریٹینا تیار کرنے کا سامان، دل کے بافتوں کے سہ جہتی نمونے، کم کششِ ثقل میں شیشہ تیار کرنے سے متعلق تجربات اور دماغی خلیوں کے نمونے شامل ہیں۔ ان تجربات سے زمین پر بینائی کی بحالی اور الزائمر، پارکنسنز اور ملٹی پل اسکلروسس جیسی اعصابی بیماریوں کے ممکنہ علاج پر تحقیق میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

یہ ڈریگن خلائی جہاز کی اس مشن کے لیے چوتھی پرواز ہے، جبکہ فالکن 9 راکٹ کا پہلا مرحلہ آٹھویں مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ میں کے ایم سی کی کوئی غفلت نہیں، میونسپل کمشنر

کراچی(کورٹ رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ

Read More

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب

Read More

TECHNOLOGY

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.