وزیراعظم سے سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود کی ملاقات، کیا طے پایا؟

‏وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں تینوں ممالک نے اپنی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل اتحاد اور مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ اہم ملاقات ”مکہ […]

کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14 افراد زخمی اور 7 تاحال لاپتا ہیں۔ حکام نے بتایاکہ ملبے میں […]

سیلفی کا بہانہ، لندن میں اماراتی ڈاکٹر کروڑوں کے زیورات سے محروم

برطانوی دارالحکومت لندن میں اماراتی خاتون ڈاکٹر کے مبینہ طور پر 12 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 عربی بولنے والے افراد نے سیلفی لینے کے بہانے ان سے رابطہ کیا اور اس دوران قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے۔ اماراتی […]

واشنگٹن ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائن کے 2 طیارے ٹکرا گئے، مسافر محفوظ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائن کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک طیارے کا پر متاثر ہوا تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ایئرلائن کی ڈیلس جانے والی پرواز ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرتے […]