خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، 12 اضلاع میں فوج تعیناتی کا فیصلہ متوقع

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کی سیکیورٹی صورت حال اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔

پشاور میں منعقدہ خصوصی سیکیورٹی اجلاس میں کونسل آف ایڈوائزرز کے ارکان، چیف سیکریٹری، قبائلی و داخلہ امور کے مشیر، انسپکٹر جنرل پولیس، سینیئر پولیس و کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  کے حکام اور حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، شرکا نے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ اور ان کی کونسل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور صوبے کے عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام خوارج اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

دریں اثنا، گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.