دہلی میں احتجاج روکنے کے لیے سخت سیکیورٹی، 20 ہزار پولیس اہلکار تعینات

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جَنتر منتر پر احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پولیس نے مظاہرے کی اجازت نہیں دی۔ احتجاج کے پیش نظر نئی دہلی کے حساس علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ نئی دہلی اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کی صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان پہنچنے والی 250 سے زائد بیرونِ ریاست اور مقامی ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔ احتجاجی مقام کے قریب قریباً 4 کلومیٹر کے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی 24 گھنٹے کے لیے معطل کی گئی۔

پولیس نے احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کے منتظمین نے اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ

Read More

کراچی، اہم شاہراہوں کی بندش، ٹریفک پولیس نے آج کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیے 2 مارچ کا خصوصی ٹریفک پلان

Read More

TECHNOLOGY

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

لاس اینجلس: چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ سیڈانس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.