فرینکفرٹ بک فیئر 2026 میں پاکستانی وفد کی بھرپور شرکت

لاہور, فرینکفرٹ، جرمنی,پاکستان کے معروف اشاعتی ادارے مون لائٹ پبلشرز نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 82 افراد پر مشتمل ایک پاکستانی وفد دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی کتابی اور اشاعتی میلے فرینکفرٹ بک فیئر 2026 میں شرکت کر رہا ہے۔یہ وفد مکمل طور پر مون لائٹ پبلشرز کی جانب سے منظم کیا گیا ہے اور اس میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے.
ناشرین.مصنفین اور ادباء.اساتذہ

تعلیمی اداروں کے منتظمین بچوں کی کتابوں کے ماہرین کتاب فروش
کتابوں کے ڈسٹری بیوٹرزتعلیمی و اشاعتی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
فرینکفرٹ بک فیئر دنیا کا سب سے بڑا اشاعتی میلہ تصور کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر کے ناشرین، ادبی ایجنٹس، مصنفین، مترجمین، تعلیمی ادارے اور رائٹس پروفیشنلز جمع ہوتے ہیں۔وفد کا بنیادی مقصد عالمی اشاعتی صنعت، بچوں کی کتابوں کی بین الاقوامی مارکیٹ، تعلیمی اشاعتوں، رائٹس ٹریڈنگ، جدید اشاعتی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل پبلشنگ، کتابوں کی بین الاقوامی مارکیٹنگ اور عالمی تقسیم کار نظام کو سمجھنا ہے۔
اس پانچ روزہ میلے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی نمائندگی یقینی بنانے کے لیے وفد کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وفد کے اراکین مختلف دنوں میں میلے میں شرکت کریں گے تاکہ پورے پانچ دن پاکستانی نمائندے میلے میں موجود رہیں اور زیادہ سے زیادہ سیشنز، ملاقاتوں اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
وفد کے اراکین درج ذیل سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں. بین الاقوامی ناشرین کے ساتھ بزنس میٹنگز بچوں کی کتابوں اور تعلیمی اشاعتوں سے متعلق خصوصی سیشنزرائٹس اور لائسنسنگ پروگرامز اشاعتی صنعت میں مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز پر مباحثے بین الاقوامی نیٹ ورکنگ پروگرامز
عالمی کتابی منڈی اور تعلیمی اشاعتی رجحانات کا مطالعہ
خصوصی طور پر بچوں کے لٹریچر اور تعلیمی اشاعتوں کے شعبے میں عالمی رجحانات کا مطالعہ اس وفد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ پاکستان میں معیاری بچوں کی کتابوں اور تعلیمی مواد کی تیاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔مون لائٹ پبلشرز نے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کی شرکت میں بھی معاونت فراہم کی ہے۔ اس سلسلے میں جناب صابر حسین بخاری، سینئر صحافی، چیف ایڈیٹر و سی ای او زمانہ نیوز میڈیا گروپ اور سابق ترجمان حکومت پنجاب، خصوصی طور پر پاکستان سے فرینکفرٹ بک فیئر 2026 کی کوریج کے لیے جرمنی پہنچے ہیں۔ مون لائٹ پبلشرز نے ان کے سفری انتظامات اور جرمن ویزا کے حصول میں بھی تعاون فراہم کیا۔
مون لائٹ پبلشرز کے مطابق اس وفد کا مقصد صرف میلے میں شرکت نہیں بلکہ پاکستان اور عالمی اشاعتی صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا، کاروباری اور تعلیمی شراکت داریوں کو فروغ دینا، اور پاکستانی ناشرین کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولنا ہے۔
وفد کی واپسی پر توقع ہے کہ حاصل ہونے والے تجربات، رابطے اور عالمی اشاعتی ماڈلز پاکستان کی اشاعتی، تعلیمی اور بچوں کی کتابوں کی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی ٹوکنز کی قیمتیں کم کرے گا؟ اے آئی مارکیٹ میں ہلچل

اوپن اے آئی مبینہ طور پر اپنی اے آئی سروسز کے استعمال پر وصول کیے

Read More

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کی ایک پرانی خواہش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.