قادر محمود کو ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کا عالمی اعزاز مل گیا

سنگاپور, متحدہ عرب امارات میں مقیم پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے ماہر قادر محمود کو ڈبلیو ایس ایچ ایشیا ایوارڈز ۲۰۲۶ میں ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ رواں سال یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد فرد ہیں۔سنگاپور کے سینڈز ایکسپو اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ گالا ڈنر اور تقسیمِ اعزازات کی تقریب میں ۲۳۴ افراد نے شرکت کی، جن میں مختلف ممالک کے حفاظتی امور کے ماہرین، کمپنیوں کے نمائندے اور صنعتی شعبے کے رہنما شامل تھے۔ تقریب میں صحت و سلامتی، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پائیداری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات دیے گئے۔
چھ برس تک آن لائن انعقاد اور ۳۰ سے زائد ممالک کی شرکت کے بعد اس سال ایوارڈز پہلی مرتبہ دو مراحل میں منعقد ہوئے۔ پہلے مرحلے میں منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان براہِ راست آن لائن نشریات کے ذریعے کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں سنگاپور میں بالمشافہ تقریب ہوئی۔

صحت و سلامتی، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی پائیداری اور صنعتی اقدامات سے متعلق کیٹیگریز میں ۴۱ کمپنیوں کو ابتدائی فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں سے ۲۱ حتمی مرحلے تک پہنچیں۔ انفرادی اعزازات میں ’’وژنری لیڈرز‘‘ کے لیے ۱۰ اور ’’آؤٹ اسٹینڈنگ سیفٹی پریکٹیشنرز‘‘ کے لیے ۲۰ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں سے بالترتیب ۶ اور ۱۰ امیدوار فائنلسٹ قرار پائے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے بھی ۲ امیدوار حتمی مرحلے میں شامل تھے۔
مجموعی طور پر ۱۰ افراد کو ’’آؤٹ اسٹینڈنگ سیفٹی پریکٹیشنرز ایوارڈ‘‘ دیا گیا، تاہم ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز صرف قادر محمود کے نام رہا۔ امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ ایشیا بحرالکاہل کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صنعتی ماہرین کے پینل نے لیا۔اعزاز حاصل کرنے پر قادر محمود نے کہا یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ہر اس سیفٹی پروفیشنل کی کامیابی ہے جو انسانی جانوں کے تحفظ اور سلامتی کے مضبوط کلچر کے فروغ کے لیے مسلسل محنت کر رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز خطے میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے اہم کردار کو اجاگر کرے گا اور مزید ماہرین کو بامقصد قیادت کی ترغیب دے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.