مذاکرات ناکام، لانگ مارچ شروع، پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد سیاسی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ شروع کیے جانے کے بعد حکومت نے واضح کیا ہے کہ احتجاجی مارچ کی صورت میں مذاکرات کا سلسلہ مزید آگے نہیں بڑھایا جائےگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں تقریباً 99 فیصد معاملات پر اتفاق ہوگیا تھا، تاہم دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور سیکیورٹی معاملات پر اختلافات پیدا ہونے کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

محسن نقوی کے مطابق مذاکراتی عمل کے خاتمے کی بنیادی ذمہ داری خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معلوم ہوتا کہ خیبر پختونخوا حکومت تمام معاملات پر ویٹو کا اختیار استعمال کرے گی تو مذاکرات شروع ہی نہ کیے جاتے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیاکہ حکومت کسی صورت 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ برداشت نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ شروع ہونے کے بعد مذاکرات کی گنجائش ختم ہوجائے گی اور حکومت امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

دہشتگردی کے خلاف آپریشن بنیادی مسئلہ قرار

سینیئر تجزیہ کار منصور علی خان نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ عمران خان کی رہائی یا ملاقات نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی ہے۔

ان کے مطابق ریاست دہشتگردی کے خلاف آپریشن اور سیکیورٹی اقدامات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کے بعض تحفظات کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہوا۔

منصور علی خان نے کہاکہ مذاکرات میں عمران خان سے ملاقات، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاج اور انہیں اسپتال منتقل کرنے سمیت بعض دیگر مطالبات بھی زیر بحث رہے، تاہم ان معاملات پر بھی فریقین میں مکمل اتفاق نہیں ہوسکا۔

لانگ مارچ کے آغاز کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے، منیب فاروق

سینیئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہاکہ مذاکرات کی ناکامی اور لانگ مارچ کے آغاز کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے، عمران خان کی مقبولیت کے باعث بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت متوقع ہے، جس سے کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ریاست کو سخت انتظامی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ موجودہ صورتحال میں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے اور احتجاج کے ذریعے معاملات کو کس سمت لے جانا چاہتی ہے۔

منیب فاروق نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے لانگ مارچ ختم کرنے سے انکار اور اس فیصلے کو سیاسی نقصان سے جوڑنا صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

مذاکرات کی ناکامی کا پی ٹی آئی کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، فخر درانی

سینیئر تجزیہ کار فخر درانی کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کا سب سے زیادہ سیاسی نقصان تحریک انصاف کو اٹھانا پڑ سکتا ہے، اگر وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان سیکیورٹی آپریشن کے معاملے پر اختلاف برقرار رہا تو اس کے اثرات تحریک انصاف کی سیاست پر پڑیں گے۔

فخر درانی کے مطابق اگر وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف کوئی بڑا آپریشن کرتی ہے تو خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اس کی حمایت نہ کرنا تحریک انصاف کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سیاسی کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی قانونی یا آئینی کارروائی کے امکانات زیر بحث آ سکتے ہیں، ایمرجنسیبھی لگ سکتی ہے لیکن اس سے پہلے سہیل آفریدی کو نااہل کیا جا سکتا ہے، آئندہ کے اقدامات کا انحصار احتجاج کی شدت اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مذاکرات کی ناکامی اور لانگ مارچ کے آغاز نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان پہلے سے موجود خلیج مزید وسیع کردی ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، ملاقات اور دیگر مطالبات پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور امن و امان کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں لانگ مارچ کا حجم، ریاستی ردعمل اور خیبرپختونخوا حکومت کا طرزِ عمل اس بات کا تعین کرےگا کہ موجودہ سیاسی بحران مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا مزید سخت محاذ آرائی کی طرف بڑھتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.