جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے خصوصی یونٹس قائم کردیے ہیں، جبکہ سائبر اسپیس کی نگرانی کے لیے تمام ریجنز میں سائبر پٹرولنگ یونٹس بھی فعال کردیے گئے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے پنجاب کے تمام سرکلز کے 5 روزہ دورے کے دوران رپورٹنگ سینٹرز، تھانوں اور دفاتر کا معائنہ کیا اور 500 سے زائد شکایت کنندگان سے براہ راست ملاقاتیں کیں۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے ہدایت کی کہ شکایات کے اندراج اور تصدیق کا نظام مزید عوام دوست بنایا جائے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور میرٹ و شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

دورے کے دوران سائبر کرائم کیسز میں زیر التوا شکایات، تفتیشی برانچ، شکایتی سیل، ایف آئی آر برانچ، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور دیگر انتظامی و پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے، شکایات اور مقدمات کے بروقت نمٹانے، شفاف تحقیقات اور ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

TECHNOLOGY

سویڈن کا انوکھا کیفے، اے آئی منیجر نے انسانوں کو کام پر رکھ لیا

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایک رہائشی علاقے میں دنیا کا انوکھا اور جدید

Read More

اسمارٹ ٹی وی یا گھر میں چھپا جاسوس؟ آپ کی پرائیویسی خطرے میں

آج کل اسمارٹ ٹی وی ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے لیکن کیا آپ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.