حکومتی اتحادی کمیٹی آج پاکستان تحریک انصاف قیادت سے ملاقات کرے گی

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے قائم مشترکہ کمیٹی آج پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

مشترکہ کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثنا اللہ، امیر مقام، شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل ہیں۔

ایوان صدر کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی پر مشتمل مشترکہ وفد آج پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرکے موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات کرے گا۔

گزشتہ روز صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی کا جائزہ لیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔

حکومتی و اپوزیشن وفود آج 12 بجے اسپیکر آفس میں ملیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوگیا ہے، حکومتی اور اپوزیشن وفود آج دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے ٹیلیفون پر گفتگو اور کہا کہ معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ نہیں کی جائے گی، اگر ایسا ہوا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ تحریک انصاف ہر آپشن استعمال کرے گی، تاہم فی الحال قومی اسمبلی سے استعفوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

ایپل نے اپنی مالی سال کی شروعات مضبوط انداز میں کی ہے اور بتایا ہے

Read More

چینی کمپنی گی اسپیِس اور پاک سیٹ کے درمیان سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.