پاکستانی نژاد برطانوی سرجن کا روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نیا ریکارڈ

پاکستانی نژاد برطانوی کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ اور روبوٹک سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجی سرجری کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے لندن کے کروم ویل ہسپتال میں 400 سے زائد آپریشنز مکمل کرلیے۔

ملتان کے نشتر میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹر عامر رضا نے اپنی ٹیم کے ساتھ سنگل پورٹ روبوٹک سرجری کو پیچیدہ گائناکولوجیکل کیسز تک وسعت دی ہے، جس میں پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کے علاج کے لیے سرجری بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر عامر رضا کروم ویل اسپتال میں اینڈومیٹریوسس اور روبوٹک سرجری کے لیڈ کنسلٹنٹ ہیں۔

ان کے مطابق روایتی ملٹی پورٹ روبوٹک سرجری میں پیٹ پر کئی چیروں کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ سنگل پورٹ تکنیک میں کیمرہ اور متعدد روبوٹک آلات پیٹ میں ایک ہی داخلی راستے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔

کروم ویل ہسپتال میں ڈاکٹر عامر رضا کی ٹیم کا آپریٹنگ تھیٹر اب سرجیکل تربیت اور مشاہدے کا مرکز بھی بن چکا ہے۔

ان کے مطابق برطانیہ اور بیرون ملک سے 100 سے زائد سرجن اس مرکز کا دورہ کرچکے ہیں تاکہ پیچیدہ سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل آپریشنز کا مشاہدہ اور جدید تکنیک سے آگاہی حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر عامر رضا کو روبوٹک سرجری اور پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کیئر کے شعبوں میں امریکا کی سرجیکل ریویو کارپوریشن کی جانب سے 2 ’ماسٹر سرجن‘ ایکریڈیٹیشنز بھی دی گئی ہیں۔

یہ اعزاز ان کی سرجیکل پریکٹس، علاج کے نتائج، پیچیدگیوں، انتظامی امور اور مریضوں کی نگہداشت کے بیرونی جائزے کے بعد دیا گیا۔

یہ کامیابی ڈاکٹر عامر رضا کے ایک اور اہم کارنامے کے 3 سال بعد سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے لندن کے چیلسی اینڈ ویسٹ منسٹر اسپتال میں ڈا ونچی روبوٹک سرجیکل سسٹم کے ذریعے اینڈومیٹریوسس کے پیچیدہ آپریشنز کی قیادت کی تھی، جہاں ان کی ٹیم نے ایک دن میں 12 بڑے گائناکولوجیکل آپریشنز مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ڈاکٹر عامر رضا کے مطابق اینڈومیٹریوسس خواتین میں شدید پیڑو اور ماہواری کے درد کے ساتھ زرخیزی اور معیارِ زندگی کو متاثر کرسکتی ہے۔

پیچیدہ صورتوں میں یہ بیماری آنتوں، مثانے، پیشاب کی نالی، اعصاب اور ڈایافرام تک کو متاثر کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کا علاج صرف سرجری تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تشخیص، درد کا انتظام، صحت یابی، زرخیزی، نفسیاتی بہبود اور طویل مدتی معاونت بھی جامع علاج کا حصہ ہیں۔

برطانیہ میں 25 برس سے زائد عرصے سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عامر رضا پاکستان کے ساتھ اپنے روابط بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

وہ باقاعدگی سے پاکستان آتے ہیں اور جدید روبوٹک سرجری اور طبی تربیت کے تجربات پاکستان منتقل کرنے کے لیے مقامی ماہرین کے ساتھ تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم

Read More

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.