صومالیہ: پنٹ لینڈ فورسز کے آپریشن میں قزاقوں کی فائرنگ، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے میں موجود بحری جہاز ’اونرز 25‘ کے خلاف پنٹ لینڈ کی میری ٹائم پولیس فورس کے آپریشن کے دوران فرار ہوتے قزاقوں نے مغوی عملے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کا ایک شہری شامل ہیں۔

بحری جہاز ’اونرز 25‘ کے خلاف پنٹ لینڈ کی میری ٹائم پولیس فورس کے آپریشن کے دوران صورتِ حال اس وقت خونریز ہوگئی جب فرار ہوتے قزاقوں نے مغوی عملے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

بحری جہاز کے بچ جانے والے عملے کے مطابق قزاقوں کی فائرنگ سے عملے کے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں تین پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کا ایک شہری شامل ہے۔

جاں بحق پاکستانیوں میں سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور رفیع اللہ خان شامل ہیں، جب کہ بھارتی شہری تنویر اور میانمار کا چیف انجینئر بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واقعے کے دوران عملے کے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سیکنڈ انجینئر حسین یوسف، فورتھ انجینئر عثمان، عقیل، امین اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کے مطابق فائرنگ اور جھڑپ کے دوران بحری جہاز کا اسٹیئرنگ سسٹم بھی خراب ہوگیا، جس کے بعد اسے ایک دوسرے جہاز کی مدد سے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔

جاں بحق پاکستانیوں کے اہلِ خانہ نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور انہیں واقعے کی اطلاع جہاز پر موجود دیگر پاکستانیوں سے ملی۔

اہلِ خانہ کے مطابق شدید گرمی کے باعث جاں بحق افراد کی لاشیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے میتیں بحفاظت پاکستان منتقل کرے۔

ورثا نے کہا ہے کہ زندہ افراد کی بازیابی میں ناکامی کے بعد اب کم از کم جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں نے ’اونرز 25‘ پر حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں 11 پاکستانی ملاح بھی شامل تھے۔ واقعے کے بعد جہاز قزاقوں کے قبضے میں چلا گیا تھا۔

یرغمال پاکستانی ملاحوں کے اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے کئی بار احتجاج کرچکے ہیں۔ کراچی کی شاہراہِ فیصل پر بھی اہلِ خانہ نے دھرنا دیا تھا، جسے پولیس نے مبینہ طور پر روکا اور بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.