کشتی حادثات میں ملوث کئی ملزمان گرفتار، 700 ملین روپے کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد

یونان، لیبیا اور مراکش کشتی حادثات میں کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے رپورٹ جاری کردی، ملزمان کی 700 ملین روپے سے زائد کی جائیداد اور اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے۔

ایف آئی اے نے گزشتہ دو سال میں چار کشتی حادثات سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی، 2023ء میں یونان اور 2024ء کے مراکش اور لیبیا کشتی حادثوں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 کشتی حادثات میں 293 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایف آئی اے نے ان جان لیوا واقعات میں ملوث 204 افراد گرفتار کئے جبکہ 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسانی اسمگلرز کی 602 ملین کی جائیداد ضبط، 115 ملین کے بینک اکاؤئنٹس منجمد کئے گئے۔

ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 731 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا، ایف آئی اے نے عالمی اسمگلرز کو گرفتار کرنے کیلئے 31 ریڈ نوٹسز بھی جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں