’اچھا پلیئر تھا‘، اپنے انتقال کی خبر پر اعظم خان کا دلچسپ ردعمل وائرل

پاکستانی کرکٹر اعظم خان کے انتقال سے متعلق جعلی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس پر قومی کرکٹر نے بھی دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اعظم خان کو اپنے ہی انتقال کی خبر سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں اعظم خان کہتے ہیں ”اچھا پلیئر تھا، کل پاکستان کی طرف سے کھیلنے والا تھا۔“

اپنے ہی انتقال کی خبر پر اعظم خان کا منفرد ردعمل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کئی صارفین نے جعلی اور غیر مصدقہ خبروں کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کی جائے، تاکہ افواہوں اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی، بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا

شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں

Read More

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

واٹس ایپ میں ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش جاری ہے جو اس مقبول

Read More

گوگل کروم میں خطرناک ’زیرو ڈے‘ وائرس سرگرم، فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ کے ساڑھے تین ارب صارفین کے لیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.