بینکاک کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، سیلابی پانی میں مچھلیاں تیرنے لگیں

تھائی لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی جبکہ ملک کے 29 صوبوں اور دارالحکومت بینکاک میں 26 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکاک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جہاں متعدد مقامات پر پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی۔ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں جبکہ اسکول دوسرے روز بھی بند رہے۔

سیلابی پانی بینکاک کے مختلف علاقوں تک پہنچنے کے بعد شہری نکاسیٔ آب کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بینکاک کی سڑکوں کو سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعض مقامات پر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں سیلابی پانی میں مچھلیاں تیرتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کی شدت نے شہری زندگی کے ساتھ ساتھ علاقائی سپلائی چینز اور معاشی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث حکام کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، نکاسیٔ آب اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.