عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ پر متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے حج انتظامات سے متعلق کئی اہم امور گھر بیٹھے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق کامیاب عازمین حج اب پاک حج ایپ کے ذریعے اپنے حج پیکیج کے دورانیے اور رہائش میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ عازمین کے لیے ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش میں سے اپنی ضرورت کے مطابق انتخاب کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج لانگ حج پیکیج کو شارٹ حج پیکیج، جبکہ شارٹ حج کو لانگ حج پیکیج میں تبدیل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ حج انتظامات سے متعلق دیگر سہولیات بھی عازمین کو گھر بیٹھے فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں دفاتر کے چکر لگانے، قطار میں کھڑے ہونے اور انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔

ترجمان کے مطابق حج کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بھی پاک حج ایپ پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عازمین پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ حاصل کرکے مجاز ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کروائیں گے، جس کے بعد تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کو پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

سمندر پار پاکستانی عازمین بھی اپنے نزدیکی مجاز ڈاکٹر سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسے پاک حج ایپ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹے کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ کسی مجبوری کی صورت میں حج درخواست منسوخ کرنے اور رقم واپس لینے کا فیچر بھی پاک حج ایپ پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حج انتظامات سے متعلق متعدد سہولیات اب عازمین کو گھر بیٹھے ایک کلک پر دستیاب ہیں، جس کا مقصد حج درخواست کے مختلف مراحل کو آسان اور سہل بنانا ہے۔

دوسری جانب نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ حج پورٹل کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی نہ کی جائے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اب تک 26 ہزار درخواستیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 45 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سے متعلق بکنگ اور ادائیگی کے معاملات کے لیے صرف مجاز ڈیجیٹل حج پورٹل استعمال کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس؛ تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری

سندھ پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس میں تحقیقات

Read More

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

TECHNOLOGY

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سول سروس کنڈکٹ رولز کی

Read More

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.