اقوامِ متحدہ: اردوان کی غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر سخت تنقید، اسرائیلی وفد کا واک آؤٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی تند و تیز تقریر کے دوران اسرائیلی وفد ہال سے واک آؤٹ کر گیا۔

اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن کی قیادت میں اسرائیلی سفارت کار اُس وقت اپنی نشستوں سے اٹھے اور باہر نکل گئے جب صدر اردوان نے غزہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کے تشدد کا ذکر کیا۔ ترک صدر کے خطاب پر فلسطینی وفد نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کے موقف کی حمایت کی۔

اپنے خطاب میں رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دنیا پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے اور جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔

ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد سے سیز فائر میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں، لیکن اس نام نہاد وقفے کے باوجود غزہ میں 1300 سے زائد شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں نے سیز فائر کے فریم ورک کے دوسرے مرحلے کو تسلیم کر لیا ہے لیکن اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیاں ختم نہیں کر رہا ہے اور اس وقت مغربی کنارہ اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں غیر قانونی صیہونی آباد کار قبضہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے غزہ کو دورِ حاضر کا سب سے ظالمانہ اور شرمناک کنسنٹریشن کیمپ قرار دیا اور کہا کہ دنیا ایک ایسی نسل کشی کی سوچ کا سامنا کر رہی ہے جو قتل و غارت سے کبھی نہیں بھرتی، اور انسائیت یا ضمیر رکھنے والا کوئی بھی شخص اس پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔

Share On Social Media

KARACHI

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.