کے ایم سی عمارت میں آتشزدگی، میئر کا دفتر جل گیا، چیف فائر آفیسر کو تحقیقات کا ٹاسک تفویض

ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر بھی مکمل جل گیا۔حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آگ اچانک لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے اصل وجوہات کا تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ اچانک ہی لگتی ہے، یا لگائی جاتی ہے ۔چیف فائر آفیسر کو اس پورے معاملے کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ تحقیقات کے بعد ہی چلے گا۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے میرا کمرہ جل گیا ہے ، لیکن میرے پاس کوئی بھی فائل دستخط شدہ نہیں ہوتی۔ میرے دستخط کے بعد فائلیں متعلقہ افسران کے دفاتر تک پہنچا دی جاتی ہیں۔ اب یہ الزام نہ لگایا جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا نہ سوچے کہ میں کام نہیں کروں گا، میں شہر میں نکلوں گا اور عارضی آفس میں بیٹھوں گا

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس؛ تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری

سندھ پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس میں تحقیقات

Read More

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

TECHNOLOGY

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کردیا

گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے

Read More

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.