یوم دفاع جوش وجذبے سے منایا گیا، شہداء کو خراج عقیدت پیش

 6 ستمبر 1965ء کا دن دفاع وطن کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل اور شہدائے وطن کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے ، ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،ملک بھر میں یوم دفاع کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیاجنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مزار قائد اور مزار اقبال  پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات بھی منعقد ہوئیں ،اعلیٰ فوجی افسران نے نشان حیدر پانے والے لانس نائیک سوار محمد حسین شہید، لانس نائیک محمد محفوظ شہید، کیپٹن سرور شہید، میجر عزیز بھٹی شہید، میجر محمد اکرم شہید، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزاروں پر حاضری دی، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور دفاع وطن کے لئے ہر قربانی دینے کے عہد کی تجدید کی، مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لئے ۔ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان، ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے ہاتھوں میں ہے اور ملکی خودمختاری و وقار پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم دفاع و شہدا کے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں یادگار مقام رکھتا ہے ، اور یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ 1965ء میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے ، مسلح افواج کے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ معرکہ حق کی فتح 6 ستمبر کے جذبہ حب الوطنی کا تسلسل ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ، مکہ معاہدہ اجتماعی سلامتی، علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے ، ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔صدر زرداری نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، بھارت کو پاکستان میں اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا۔

یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا، مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کو بھی خراجِ تحسین اور اظہارِ تشکر کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ میدانِ جنگ، فضاؤں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے عظیم قربانیاں دیں، ہمارے شہدا کے اہلِ خانہ عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی دائمی علامت ہیں۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ منزل پاکستان جاری کر دیا۔آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے ۔ ترانے میں وطن کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف نے بھی وطن کے دفاع کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں قوم کا فخر اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔پاک افواج ملکی خودمختاری سلامتی اور دفاع کی ضامن ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر بھر میں یومِ دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے ، ملی یکجہتی اور وطن سے محبت کے عزم کے ساتھ منایا گیا جبکہ مرکزی تقریب کے طور پر نڑول سٹیڈیم میں شاندار دفاعی و ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا ، قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چودھری طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ قائم مقام صدر اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ معزز مہمانوں نے دفاعی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی مختلف اشیا، آلات اور معلوماتی مواد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور قومی دفاع کے لئے مسلح افواج اور دیگر اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ، آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میر پور ، کوٹلی ، بھمبر اور نیلم میں بھی تقریبات ہوئیں اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گی۔ 

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.