کتنے فیصد بالغ امریکی اے آئی چیٹ بوٹس سے نجی گفتگو کرتے ہیں؟

امریکا میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے ساتھ لوگوں کے تعلقات ایک نئی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

ایلون یونیورسٹی اور یوگوو کے ستمبر میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق آن لائن موجود 27 فیصد امریکی بالغ افراد کا کہنا ہے کہ ان کے اے آئی کے ساتھ اہم جذباتی یا سماجی انٹریکشن )تعامل( رہا ہے۔

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ آرٹسٹ اولیویا تائی کو یہ جاننے کے لیے کسی سروے کی ضرورت نہیں تھی۔ وہ ایک ایک گمنام کارڈ کے ذریعے اس کا ثبوت ہاتھ سے جمع کر رہی ہیں۔

ایک سرخ سائن بورڈ، ایک گتے کا ڈبہ اور 400 راز

اولیویا تائی شاپنگ مالز اور پارکوں میں ہاتھ سے بنا ہوا سرخ سائن بورڈ لے کر کھڑی ہوتی ہیں جس پر لکھا ہوتا ہے ’ہر کسی کا ایک اے آئی سیکرٹ ہے اور پھر وہ اجنبی لوگوں کو اپنے راز لکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اب تک وہ 400 سے زائد اعترافات جمع کر چکی ہیں۔ ان تمام اعترافی کارڈز کو ان کی دوست آرین پانٹجا کی بنائی ہوئی ویب سائٹ ’واٹ وی ٹیل اے آئی‘ پر اسکین کر کے لگایا گیا ہے۔

یہ پروجیکٹ شروع میں بہت سادہ تھا۔ سال 2025 کے موسم گرما میں نیویارک اور سان فرانسسکو میں اے آئی کے اثرات پر ورکشاپس کرواتے ہوئے تائی نے محسوس کیا کہ تمام بات چیت ہمیشہ بہت تجریدی ہو جاتی تھی۔

انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ اے آئی کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں گمنام اعترافات کاغذ کی پرچیوں پر لکھیں انہیں ایک پیالے میں ڈالیں اور ایک دوسرے کے اعترافات بلند آواز میں پڑھیں۔

ایک نوٹ ان کے ذہن میں رہ گیا کہ کسی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی آواز کو  اے آئی کے ذریعے کلون کیا تھا تاکہ آخری بار الوداع کہا جا سکے۔ اس ایک کارڈ نے تائی کو اس مشق کو ایک ٹورنگ انسٹالیشن میں بدلنے پر مجبور کر دیا اور تب سے وہ اپنا سائن بورڈ اور ہدایات کا فولڈر ایک ٹرالی میں ڈال کر شہر شہر گھوم رہی ہیں۔

تائی اس کام کو تحقیق کے بجائے ایک غیر سائنسی ’اسنیپ شاٹ‘ قرار دیتی ہیں کیونکہ ان کے بوتھ پر ویسے بھی صرف وہی لوگ رکتے ہیں جو پہلے سے اے آئی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود جغرافیہ ایک اور کہانی بیان کرتا ہے جہاں بے ایریا کے لوگ کام پر اے آئی کے استعمال کے بارے میں کھل کر لکھتے ہیں وہیں نیویارک کے لوگ اسی بات کو ممنوع سمجھتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا ہلاکت: شرجیل میمن نے اپنا اور بیٹے کا نام کیس سے جوڑنے پر سائبر کرائم سے رجوع کرلیا

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے

Read More

TECHNOLOGY

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.