آج ملک بھر میں ہڑتال ہوگی، مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف آج پورے ملک میں تاریخی ہڑتال ہوگی، جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے۔ 

مال روڈ لاہور میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی تمام مارکیٹوں کی تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے، لاہور کے تاجروں نے بھی حمایت کی ہے اور کل تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بھی بڑے بڑے احتجاجی کیمپ لگے ہیں اور ہرگزرتے دن کے ساتھ عوام کی حمایت بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لیوی بھتہ، بجلی کے فکسڈ چارجز سے ہر کوئی پریشان ہے، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی کی تمام مارکیٹیں بند ہوں گی، ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف کی وجہ سے لیوی ختم نہیں کر سکتے اور حکمران طبقہ ہر مرتبہ کہتا ہے آئی ایم ایف آخری پروگرام ہو گا لیکن ہر حکومت عوام کو آئی ایم ایف کی دلدل میں پھنسا دیتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین عوام، تاجروں سے رابطے میں ہیں، پشاور میں اس وقت چار مقامات پر دھرنے چل رہے ہیں، چترال، سکھر اور سندھ کے کئی مقامات پر بھی دھرنے جاری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بینکوں کا مافیا چینی، آٹا، آئی پی پیز مافیا کے ساتھ ملا ہوتا ہے، آئی پی پیز کے قرضوں کا سود بھی عوام ادا کرتے ہیں، آئی پی پیز نے جو عوام کے پیسوں سے کمایا اس کا انکم ٹیکس بھی جمع نہیں کروایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل پورے ملک میں تاریخی ہڑتال ہو گی، لوگ ہڑتال کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے دھندہ شروع کر دیا، ایک طرف مذاکرات کرتے ہیں، دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کو گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں، جتنے ظلم کر سکتے ہو کر لو، ہڑتال ضرور ہو گی، جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، تاجروں پر دباؤ نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، راولپنڈی والے تیاری کر لیں، وہاں بھی دھرنا شروع ہوگا، جن اضلاع میں ابھی دھرنے نہیں ہوئے وہاں بھی شروع کریں گے، ہم حق کے ساتھ ہیں، لانگ مارچ کے لیے اپوزیشن سے بھی مشورہ کریں گے۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے پوری قیادت بھی کارکنوں کے ساتھ ہوگی، عوام کو اکٹھا کر کے ملک بھر میں پیدل لانگ مارچ شروع کریں گے، چاروں اطراف سے لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.