فحش مواد کے ذریعے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے والی اینڈرائیڈ ایپس، صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت

دنیا میں معاشی فراڈ اور سائبر حملوں کے لیے ایڈلٹ کانٹینٹ (فحش مواد) کے نام پر تیار کی گئی خطرناک اینڈرائیڈ ایپس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ان ایپس کو مختلف ناموں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔ سائبر ماہرین نے ایسی ہی کچھ ایپس کو شناخت کرتے ہوئے صارفین کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سائبر ایکسپرٹس کے مطابق جیسے ہی صارف ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرتا ہے، یہ متاثرہ موبائل ڈیوائسز پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے صارفین کا معاشی اور نجی نویعیت کا ڈیٹا چوری کر لیتی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی حکام کی ایڈوائزری میں نائٹ پلے، ری لوپ، کیس، ویمو، ریوو، نیکسو اور وکسا نامی ایپس کو خاص طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس بات کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ انہی ایپس کے دیگر ورژن بھی صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ان ایپس کے اشتہارات پر کلک کرنے والے صارفین کو غیر متعلقہ ویب سائٹس پر منتقل کیا جاتا ہے جہاں انہیں ’پیکیج‘ یا ’اے پی کے‘ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بعض اوقات یہ ایپس سیکیورٹی سیٹنگز کا فائدہ اٹھا کر ایک مصنوعی وی پی این بھی انسٹال کر دیتی ہیں، جس کے بعد فون کا تمام انٹرنیٹ ٹریفک ہیکرز کے اپنے سرورز سے گزرنے لگتا ہے۔

سائبر ماہرین کے مطابق سب سے بڑا خطرہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب یہ ایپس ڈیوائس کی ایکسیسیبلٹی پرمیشنز تک رسائی مانگتی ہیں۔ اگرچہ یہ فیچر اصل میں معذور افراد کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن کرپٹ سافٹ ویئر اس کا غلط استعمال کر کے فون پر مکمل قبضہ جما لیتے ہیں اور پھر بینکنگ ایپس کے ذریعے معاشی فراڈ کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

حکام نے صارفین کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ ویب سائٹ، اشتہار یا مشکوک لنکس سے ایپس یا فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں اور صرف تسلیم شدہ اور آفیشل ایپس اسٹورز کا استعمال کریں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ صورتوں میں یہ کرپٹ ایپس صارفین کو سیٹنگز کے ذریعے انسٹالیشن ختم کرنے سے بھی روکتی ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فونز کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور اگر کوئی مشکوک ایپ خود بخود حذف نہ ہو یا فون ری اسٹارٹ کرنے پر واپس آ جائے، تو اپنے ضروری ڈیٹا کا بیک اپ بنا کر فون کو فیکٹری ری سیٹ کر دیں۔

Share On Social Media

KARACHI

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.