ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ، تہران کا جوابی کارروائی میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں امریکی فوج کی جانب سے ایران میں شادی کی تقریب اور مختلف تنصیبات پر تازہ بمباری کے بعد ایران نے بھی خطے میں قائم امریکی اڈوں پر شدید جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ایرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فضائیہ نے آبنائے ہرمز کے قریب مختلف سائٹس کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ساحلی شہر بندر عباس، قشم جزیرہ اور سیرک شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سیرک کے قریب ایک شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کے نتیجے میں چار افراد شہید اور پینتیس زخمی ہو گئے، جبکہ قشم جزیرے اور جیرفت ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھماکے سنے گئے۔

امریکی فوج نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی فوج کے حکام نے بیان دیا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت پر حملوں اور خطے میں تعینات امریکی اہلکاروں کے خلاف ہونے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ ہم نے آبنائے ہرمز کے قریب شدید حملے کیے ہیں جو اردن میں امریکی اڈے پر میزائل داغنے اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوششوں کا جواب ہیں۔

انہوں نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ان حملوں کا جواب دیا تو ہم اور زیادہ شدت سے حملہ کریں گے، تاہم یہ ہمارا سب سے بڑا حملہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ ابھی باقی ہے اور جب وہ ہوا تو ایران کا بہت کم حصہ باقی بچے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ

Read More

TECHNOLOGY

سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے

Read More

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.