’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہی ان کا رشتہ طے ہوا ہے اور نہ ہی منگنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کا رشتہ طے پانے، منگنی اور شادی تک کی خبریں زیرِ گردش ہیں، تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ کہا کہ وہ کسی شہزادی گلوریا کو جانتے تک نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی بحث کا مقصد اہم معاملات سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق اگر کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان براہِ راست ان کا خاندان کرے گا۔

بلاول بھٹو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حقیقی مسائل پر توجہ دیں اور سوشل میڈیا کے ان تماشوں کو نظر انداز کریں۔

بلاول بھٹو کی جانب سے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر وائرل ان افواہوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ویانا میں موجود ہیں جہاں بلاول بھٹو کے رشتے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کی منگنی یورپ کے ایک چھوٹے مگر معروف ملک لیختن شٹائن کے دارالحکومت واڈوز کے شاہی خاندان سے وابستہ خاتون کے ساتھ طے پائی ہے جس کا نام پرنسز ’گلوریا وون ہیبسبرگ‘ بتایا جارہا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے بلاول بھٹو کے رشتے سے متعلق تمام خبروں اور افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔

ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں حالیہ بچوں کی اموات کا حوالہ دیتے ہوئے اسپتال کے انتظامات پر بھی تنقید کی۔

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے پِمز اسپتال میں 14 بچے انتقال کرگئے لیکن ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بن کر ملک کو 30 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، خود ایک اسپتال نہیں سنبھال سکتا۔

انہوں نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پنجاب کے صوبائی وزیر کے بیان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس معاملے پر بحث اسمبلی میں ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا وزیر شہر کے تاجروں سے صوبے بنانے اور چلانے کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی تشکیل جیسے معاملات سڑکوں پر یا لاہور میں کسی کاروباری فورم پر طے نہیں ہوسکتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ بھی سندھ اسمبلی میں ہی ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.