نیپال میں سیلاب سے 469 افراد ہلاک، 500 سیاحوں سمیت 900 تاحال لا پتہ

نیپال اور تبت کی سرحد پر آنے والے سیالاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک نیپال میں 469 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

نیپالی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے تریشولی کے نزدیک ایک سرنگ سے 350 افراد کو نکالا جا چکا ہے جبکہ فوج اندر پھنسے مزید 100 افراد کو کوششوں میں مصروف ہے۔

اس سے قبل نیپالی حکام نے بتایا تھا کہ 900 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 500 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ادھر چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زنہوا نے خبر دی ہے کہ حکام نے تبت میں پھنسے 555 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

سیلاب کے بعد تبت سے معلومات بہت محدود مقدار میں سامنے آئی ہیں، جس کی بڑی وجہ چین کے سخت میڈیا ضوابط ہیں، یہ واضح نہیں کہ آیا یہ اعداد و شمار نیپال کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات سے مطابقت رکھتے ہیں یا ان سے الگ ہیں۔

زنہوا کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نکالے گئے سیاحوں کی شہریت کیا تھی تاہم انڈیا، آسٹریلیا اور امریکا نے کہا ہے کہ ان کے شہری بھی اس آفت میں لاپتا افراد میں شامل ہیں۔

ریڈ کراس کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی کارکن لاپتا افراد اور ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم علاقے میں دوبارہ سیلاب آنے کی اطلاعات نے انہیں شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

چین اور نیپال کی سرحد کے قریب پانی کی ایک جھیل بن گئی ہے جس کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ پانی کناروں سے باہر نکل کر مزید تباہی پھیلا سکتا ہے، مقامی حکام کے مطابق ایک گلیشیئر کے منہدم ہونے سے آنے والی شدید سیلابی لہر نے مکانات اور سڑکیں بہا دیں جبکہ نیپال اور تبت کے درمیان اہم سرحدی گزرگاہ بھی تباہ ہو گئی۔

سیلاب سے نیپال کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، 80 پل اور تقریباً 40 کلومیٹر پختہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، چین کی سرحد سے متصل یہ علاقہ نیپال اور اس کے دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار چین کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے سڑکوں اور پلوں کی تباہی سے ملک کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں خلل کا بھی سامنا ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.