نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب میں 165 افراد ہلاک 1500 لاپتہ

نیپال اور چین کے خطے تبت میں ہمالیائی دریا میں مٹی اور چٹانوں کا بڑا تودہ گرنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب سے تقریباً 1,500 افراد لاپتا ہیں، جن میں کم از کم 800 غیر ملکی شامل ہیں۔ بدھ کو پیش آنے والی اس قدرتی آفت نے نیپال کے پہاڑی قصبوں اور وادیوں کو شدید متاثر کیا، جبکہ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد 165 سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ریسکیو اہلکار جمعرات کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں جہاں اچانک آنے والے سیلاب نے گھروں، سڑکوں، پلوں اور بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

رائٹرز کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے جبکہ نیپال ٹورازم بورڈ کے ترجمان سنیل شرما کے مطابق لاپتا سیاحوں میں177 بھارتی، 63 امریکی، 34 آسٹریلوی، 33 برطانوی اور 25 کینیڈین شہری شامل ہیں۔ جنوبی کوریا نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایک پن بجلی منصوبے پر کام کرنے والے اس کے آٹھ شہری لاپتا ہیں، جبکہ ملائیشیا اور جاپان کے کچھ شہریوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

چین کی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ تبت کے گیریونگ کاؤنٹی میں 558 افراد لاپتا ہیں، جن میں 260 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ چین اور نیپال کی جانب سے بتائے گئے لاپتا افراد کے اعداد و شمار میں ایک ہی افراد شامل ہیں یا نہیں۔ چینی حکام نے گیریونگ میں تین ہلاکتوں کی بھی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اعداد و شمار کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.