پاکستان مسلم لیگ ن،متحدہ عرب امارات منارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن،متحدہ عرب امارات منارٹی ونگ کے صدر جان قادر نے ایک وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور کراچی میں مقیم مسیحیوں کے مسائل سے آگاہ کیا-
اس ملاقات میں شیپرڈ عمران خراعت اور پاسٹر شمعون اقبال سمیت دیگر مسیحی نمائندگان بھی موجود تھے۔

مسیحی وفد نے گورنر سندھ نہال ہاشمی اور ان کے اسٹاف کی جانب سے پرتپاک استقبال اور محبت بھرے رویے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گورنر سندھ اور ان کی پوری ٹیم کو دانائی، فہم و فراست عطا فرمائے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر سندھ کو ایک تحریری درخواست بھی پیش کی، جس میں ناظم آباد، سراج کالونی کراچی کے تقریباً 60 سال پرانے چرچ کے لیے سولر سسٹم فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ وفد کے مطابق اس علاقے میں ایک بڑی مسیحی آبادی موجود ہے اور یہ چرچ انٹر ڈینومینیشنل حیثیت رکھتا ہے، جہاں مختلف مسیحی فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اتوار کی عبادات کے علاوہ ہفتے کے دیگر دنوں میں بھی دعا اور عبادت کے لیے آتے ہیں۔وفد نے واضح کیا کہ چرچ کی عمارت کے نچلے حصے میں ایک بڑا کمیونٹی ہال بھی موجود ہے، جسے مسیحی خاندان اپنے عزیزوں کی وفات کے بعد دعائیہ اجتماعات اور دیگر مذہبی و سماجی ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عبادت گزاروں اور مقامی مسیحی خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
درخواست میں حکومت کی جانب سے صوبوں کو فراہم کیے گئے مائنورٹی فنڈز میں سے سراج کالونی کے چرچ کے لیے سولر سسٹم کی منظوری اور فراہمی کی خصوصی درخواست کی گئی ہے، تاکہ عبادت گاہ میں بجلی کی بنیادی سہولت بہتر بنائی جا سکے۔وفد نے بھٹو کالونی کی صورتحال بھی گورنر سندھ کے سامنے رکھی، جہاں مقامی لوگوں کے مطابق طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ وفد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ مسیحی آبادیوں اور چرچز کی ضروریات کو بھی مائنورٹی فنڈز کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔
اس موقع پر وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی امور اور مذہبی ہم آہنگی کے وزیر کھیل داس کوہستانی سے بھی اپیل کی کہ سندھ کے لیے مختص اقلیتی فنڈز میں مسیحی چرچز اور مسیحی آبادیوں کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے اور انہیں سولر سسٹم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کی جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.