پرائیویٹ حج اسکیم 2027ء کے لیے واجبات کی وصولی کا آغاز

 پرائیویٹ حج سکیم 2027 کیلئے واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔

پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے قابل قبول ہوگی۔ پرائیویٹ حج سکیم کے تمام مالی معاملات صرف حج پورٹل کے ذریعے انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے مجاز حج منظم کمپنی کا انتخاب کیا جاسکے گا۔ پرائیویٹ عازمین حج مطلوبہ حج پیکیج کا انتخاب بھی حج پورٹل کے ذریعے کرسکتے ہیں، ترجمان مذہبی امور۔

پرائیویٹ عازمین حج واجبات کی ادائیگی حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے کرسکتے ہیں۔ وزارت کی جانب سے کسی منظم کمپنی کو براہ راست رقم کی وصولی کی اجازت نہیں ہے، ترجمان مذہبی امور۔

غیر مجاز ایجنٹ یا افراد کو ادائیگی کرنے والے عازمین حج اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، ترجمان مذہبی امور۔

پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج واجبات وصولی کا عمل شفاف اور وزارت کی نگرانی میں مکمل ہوگا۔ عازمین حج جعلسازی سے بچنے کیلئے صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز ڈیجیٹل نظام سے رجوع کریں۔

پرائیویٹ حج سکیم میں پہلے سے رجسٹرڈ عازمین مجاز کمپنی اور پیکیج کا انتخاب پاک حج پورٹل کے ذریعے کریں۔ پرائیویٹ عازمین حج کسی بھی مجاز یا غیر مجاز کمپنی کو چیک یا نقد رقم دینے سے گریز کریں، ترجمان مذہبی امور۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو فراڈ سے بچنے کیلئے غیر مجاز ذرائع سے ادائیگی نہ کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم میں نئی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

امسال پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ 71 ہزار 696 مقرر ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.