بیوٹی سیکٹر میں ایستھیٹک سیفٹی کے لیے فوری ریگولیٹری اقدامات ناگزیر – زہرہ زاہد

سیمینار کی میزبانی کمیٹی کی کنوینر محترمہ زہرہ زاہد نے کی۔ اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن SHCC کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احسن قوی صدیقی مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں FPCCI کی اعلیٰ قیادت بشمول سینئر نائب صدر ثاقب مگون اور میاں زاہد حسین نے بھی شرکت کی۔اپنے افتتاحی خطاب میں کنوینر زہرہ زاہد نے کہا کہ پاکستان کے بیوٹی سیکٹر میں معاشی ترقی کے ساتھ صارفین کی حفاظت سب سے اہم ہے

۔ انہوں نے پیشہ ورانہ حدود کے نئے سرے سے تعین پر زور دیتے ہوئے کہا: “کاسمیٹک سیلون کیئر اور میڈیکل ایستھیٹکس میں واضح فرق ہونا چاہیے۔ انجیکشن، IV وائٹننگ ڈرپس اور دیگر invasive طریقہ کار صرف لائسنس یافتہ طبی مراکز میں، اہل ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ عام سیلونز میں ان کا کیا جانا عوامی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔”سیمینار میں ڈاکٹر تسنیم کوثر، ایڈوکیٹ فخر امام، اور ایچ ایچ میران حیدر نے تکنیکی سیشنز میں بتایا کہ غیر منظم طریقہ کار سے systemic صحت کے خطرات اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے موجودہ صوبائی قوانین کے تحت سخت نفاذ اور صنعت کی جانب سے خود احتسابی Self-Regulation اپنانے کی سفارش کی۔FPCCI کی سینٹرل کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کے ساتھ مل کر بیوٹی سیکٹر کے لیے جامع SOPs اور “Do’s & Don’ts” کا خاکہ تیار کرے گی تاکہ صنعت کو محفوظ، قانونی اور عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔سیمینار میں قانونی ماہرین، طبی ماہرین، سیلون مالکان اور کارپوریٹ رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

مذاکرات کامیاب: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے

Read More

TECHNOLOGY

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کردیا

گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے

Read More

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.