جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد، میر رضا کے اہل خانہ کا عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے پر اہل خانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میر رضا کے والد نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل خانہ سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی جب کہ وکیل جبران ناصر کے مطابق اہل خانہ کل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرکے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست کریں گے۔

میر رضا علی کے والد نے سندھ حکومت کی جانب سے ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اس حوالے سے ہم سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہ کہ وہ اپنے بیٹے کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کے قیام کی طرف جائیں گے اور انصاف کے حصول کے لیے کل صبح سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

میر رضا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچے کا بہیمانہ قتل ہوا ہے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے مقدمے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کا کام نہیں ہے۔

جبران ناصر کے جوڈیشل کمیشن پر تحفظات

میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کو اعتماد میں لیے بغیر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جا رہا ہے جب کہ کمیشن کے اختیارات اور دائرہ کار بھی تاحال عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔

جبران ناصر نے سوال اٹھایا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کرکے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیوں تشکیل نہیں دی گئی اور پولیس افسران کے مبینہ کردار کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کے مبینہ کردار کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.