جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں دھرنوں کا شیڈول جاری

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے اپنی احتجاجی تحریک میں مزید شدت لاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دھرنوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی نے صوبائی دارالحکومتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی شام سے رات گئے تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پہلے سے ہی احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کے مطابق احتجاجی شیڈول کے تحت غوری ٹاؤن، کراچی کمپنی، جی سیون تھری، بی سترہ، پی ڈبلیو ڈی، بہارہ کہو، جھنگی سیداں اور لہتراڑ روڈ پر مرحلہ وار دھرنے دیے جائیں گے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام احتجاجی دھرنے روزانہ شام کے وقت شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے تاکہ عوام کو ساتھ ملا کر حکومت پر معاشی ریلیف کے لیے دباؤ بڑھایا جا سکے اور پیٹرولیم لیوی جیسے ٹیکسوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

دوسری جانب، لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تحریک کے اگلے اور سخت ترین لائحہ عمل کا اعلان کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت سے دھرنا ختم کرنے پر کوئی بات نہیں ہوگی بلکہ صرف اس بات پر مذاکرات ہوں گے کہ لیوی کا یہ بھتہ ٹیکس کیسے ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مافیاز نے پہلے چینی درآمد کر کے پیسہ کمایا اور اب وہ اسے برآمد کر کے کمائیں گے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں بھی فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ ملک کے تمام اضلاع میں احتجاجی کیمپ قائم کیے جائیں گے اور 12 ربیع الاول کے بعد 13 ربیع الاول کو ملک گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا اور ان کے مطالبات عملی طور پر تسلیم نہ کیے تو اس ملک گیر ہڑتال کے بعد اسلام آباد کی طرف ایک بڑا لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.