امریکا اور کینیڈا میں تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکا نے کینیڈا کی قریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی درآمدی اشیا پر 50 فیصد محصولات عائد کردیے ہیں

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی اقدام کے جواب میں 8 ستمبر سے امریکی درآمدات پر ڈالر کے بدلے ڈالر کی بنیاد پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان محصولات میں امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس، گھریلو آلات، زرعی آلات اور دیگر مصنوعات شامل ہوں گی۔

دونوں ممالک کے درمیان 3 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات جمعہ کو اس وقت ناکام ہوگئے جب فریقین تجارتی معاہدے کی شرائط پر اتفاق نہ کرسکے۔ کینیڈا نے امریکی آخری وقت کی بعض شرائط کو ناقابل قبول قرار دیا، جبکہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ اوٹاوا نے پہلے سے زیرِ بحث معاملات پر پیچھے ہٹ کر مذاکرات ناکام بنائے۔

رائٹرز کے مطابق نئی امریکی محصولات کینیڈا کی امریکا کو ہونے والی مجموعی برآمدات کے قریباً 5 فیصد حصے کو متاثر کریں گی، تاہم اس اقدام نے دونوں دیرینہ اتحادیوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئی کشیدگی پیدا کردی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے شمالی امریکا کے وسیع تر آزاد تجارتی معاہدے کے مستقبل کے بارے میں بھی خدشات پیدا کردیے ہیں، جبکہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی اس تنازع کے ممکنہ معاشی اثرات پر نظر رکھی جارہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.