آزاد کشمیر کی نئی اسمبلی آج حلف اٹھائے گی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

2026 کے عام انتخابات کے بعد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب 27 اگست کو متوقع ہے، جبکہ مسلم لیگ ن 53 رکنی ایوان میں 25 نشستوں کے ساتھ حکومت سازی کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس آج پیر کو ہوگا۔ نو منتخب ارکان کی حلف برداری سے قبل 7 مخصوص نشستوں کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک پولنگ ہوگی، جن میں خواتین کی 5، ٹیکنوکریٹس اور علما کے لیے ایک، ایک نشست شامل ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالرحمان آرائیں پہلے ہی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں۔ مخصوص نشستوں کے نتائج کے اعلان کے بعد ارکان اسمبلی دوپہر 2 بجے حلف اٹھائیں گے۔

نئی اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل منگل کو کرے گی، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے 27 اگست کی تاریخ مقرر ہے۔ 53 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ن کو 25 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔ مخصوص نشستیں حاصل ہونے اور عوام دستِ بازو کی حمایت کے بعد مسلم لیگ ن کی مجموعی پارلیمانی قوت 33 ارکان تک پہنچنے کی توقع ہے، جس کے بعد اسے حکومت بنانے کے لیے مضبوط پوزیشن حاصل ہوجائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھی اتوار کو ہونے والی ہفتہ وار ملاقات میں آئندہ وزیراعظم اور اسپیکر آزاد کشمیر کے لیے ممکنہ ناموں پر غور کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس، راتوں رات قبر کشائی سے پہلے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی:  میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر

Read More

رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے )

Read More

TECHNOLOGY

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایمیزون، والمارٹ، ٹارگٹ، وے فیئر اور ٹیمو کی

Read More

چیٹ جی پی ٹی کا بڑا اقدام، مفت صارفین کے لیے چیٹنگ کی حد ختم

مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی نے مفت صارفین کے لیے تحریری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.