یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روس کا دوہرا حملہ: 16 افراد ہلاک، 130 زخمی

یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریح میں قائم ایک شاپنگ سینٹر پر روس کے ڈرون حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یوکرینی حکام کی جانب سے ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علاقائی گورنر اولیکساندر ہانژا کے مطابق جمعے کے روز ہونے والے حملے میں شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 22 بچے بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن میں 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی کارکن ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملے کو انتہائی مذموم اور قابل مذمت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈرون حملے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ایک دوسرا روسی ڈرون بھی شاپنگ سینٹر سے ٹکرایا، جس کا مقصد بظاہر امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنانا تھا۔

زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے حملے دہشت گرد کارروائیوں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ روس کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا، ’’ہم یقینی طور پر جواب دیں گے۔

کریوی ریح صدر زیلنسکی کا آبائی شہر بھی ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ صنعتی عمارت سے اٹھنے والے سیاہ دھویں کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔

دوسری جانب جمعے ہی کو یوکرین کے جنوبی علاقے میکولائیف میں بھی روسی ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے شامل ہیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔

یوکرین میں روسی فضائی حملوں میں اس وقت تیزی دیکھی جا رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میدانِ جنگ میں بھی جاری ہے۔ اس سے ایک روز قبل روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری طرف یوکرین نے بھی روس کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ یوکرینی فورسز روس کی تیل تنصیبات اور جنگی سامان کی ترسیل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ روس کی جنگی صلاحیت کو متاثر کیا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.