حکومت نے پی آئی کے 51 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں، آخری تاریخ 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئیں، حکومت نے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجکاری کے ذریعے پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک بار پہلے بھی پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں تاہم مطلوبہ بڈ نہ ملنے پر نیلامی مؤخر کردی گئی تھی۔