ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق دنیا بھر میں صحت کی سہولیات کا بڑا مسئلہ مالی وسائل کی کمی نہیں بلکہ ماہر ڈاکٹروں، اسپیشلسٹ اور بہترین سرجنز کی محدود تعداد، مہنگی خدمات اور انسانی صلاحیتوں کی حدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسلا کا انسان نما روبوٹ ’آپٹیمس‘ مستقبل میں انتہائی پیچیدہ طبی اور جراحی کارروائیاں ایسی درستگی کے ساتھ انجام دے سکتا ہے جو انسانی صلاحیتوں سے بھی آگے ہو۔

ایلون مسک کے مطابق ایکس اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل ’گروک‘ اس نظام میں تشخیص اور فیصلہ سازی کی ذمہ داری سنبھال سکتا ہے، جو مریض کی طبی تاریخ، علامات اور جسمانی کیفیت سے متعلق حقیقی وقت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے انتہائی ماہر ڈاکٹر کی طرح رہنمائی فراہم کرے گا۔

ایلون مسک نے ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ آپٹیمس روبوٹ اور گروک مل کر دنیا بھر کے لوگوں کو ’ناقابل یقین طبی سہولیات‘ فراہم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر روبوٹس کی تیاری سے طبی اخراجات میں ڈرامائی کمی آسکتی ہے اور مستقبل میں جدید اور جان بچانے والا علاج عام آدمی کے لیے مفت یا انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوسکتا ہے۔

تاہم یہ تصور فی الحال ایک مستقبل کی پیش گوئی ہے اور آپٹیمس یا گروک ابھی ڈاکٹروں کے متبادل کے طور پر دستیاب نہیں۔ ٹیسلا آپٹیمس کی تیاری اور ترقی پر کام کررہی ہے، جبکہ گروک کے طبی شعبے میں ممکنہ استعمالات بھی زیرِ غور ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں ایلون مسک کی پیش گوئی کے مطابق پیشرفت ہوئی تو مستقبل میں یہ ٹیکنالوجیز عالمی صحت کے نظام کا اہم حصہ بن سکتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

Read More

ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.