موسلا دھار بارشیں، مختلف شہر زیرِ آب، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

 حالیہ موسلا دھار بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچا دی، کئی بازار، رہائشی علاقے اور کاروباری مراکز بارش کے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے راجہ بازار کے متعدد حصے بھی زیرِ آب آگئے، جہاں پانی گوداموں اور دکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں کے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

بارش کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راجہ بازار کو ماڈل بازار بنانے کے منصوبے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بازار کی تزئین و آرائش اور اسے ماڈل بازار بنانے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، تاہم ایک ہی بارش نے نکاسیٔ آب کے انتظامات کی قلعی کھول دی۔

دوسری جانب صوابی، جہلم اور دیگر شہروں سے بھی بارش اور سیلابی صورتحال کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے جبکہ بعض مقامات پر عمارتیں منہدم ہونے اور جانی و مالی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہلم میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے اور قدرتی آبی گزرگاہوں پر قائم آبادیاں زیرِ آب آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ گجرات میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اے وحید مراد کا کہنا تھا کہ جتنی رقم سڑکوں، عمارتوں کی آرائش پر لگاتے ہیں اس کا چوتھائی بھی زمین کے نیچے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر لگا دیں تو یہ دن نہ دیکھنے پڑیں۔

حالیہ صورتحال کے باعث شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات اور متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.