بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ واضح قومی بیانیہ، پائیدار امن اور استحکام صوبے کی حقیقی معاشی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وسیع انسانی و قدرتی وسائل کو عوام کی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں، نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان دشمن عناصر کے لیے کام کرنے والے بیرونی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں، جن کا مقصد بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا، ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مذموم عزائم کو قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے غیر متزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سماجی رہنماؤں کے امن کے فروغ، سماجی ہم آہنگی کے استحکام اور تعمیری قومی مکالمے کے لیے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا ہر سطح پر بلاجھجھک مقابلہ، جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب اور بلوچستان اور اس کے عوام کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور خواہشات کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

ملاقات میں شریک اہم شخصیات نے بلوچستان اور پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکا نے امن و استحکام کے خلاف تمام بیرونی سرپرستی یافتہ خطرات کے مقابلے میں ریاست اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکا نے عوام پر مرکوز ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو پُرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جہاں سچ کی بالادستی ہو اور دشمن قوتوں کا بیانیہ اپنے ہی جھوٹے پروپیگنڈے اور فریب میں دفن ہوجائے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی، بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا

شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں

Read More

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کروم میں خطرناک ’زیرو ڈے‘ وائرس سرگرم، فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ کے ساڑھے تین ارب صارفین کے لیے

Read More

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی ٹول متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.