ملائیشیا کے وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ دو روزہ دورے کے اختتام پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد، میر رضا کے اہل خانہ کا عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت

Read More

TECHNOLOGY

اینڈرائیڈ پر بڑی سہولت: واٹس ایپ اسٹیٹس اب ڈبل اسپیڈ پر بھی دیکھا جاسکے گا

واٹس ایپ اسٹیٹس کو ڈبل اسپیڈ پر دیکھنے کے لیے اور اینڈرائیڈ صارفین کو آخر

Read More

وکی پیڈیا کو اے آئی ایجنٹس نے کیسے نشانہ بنایا؟ اوپن اے آئی پر ہیکنگ کی سنگین کوشش کا الزام

وکی پیڈیا کی نگران غیر منافع بخش تنظیم وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.