میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ سے تفتیش؛ ‘نئی ٹیم بھی تحقیقات خودکشی کے گرد گھما رہی ہے’

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والدین اور ان کے وکیل جبران ناصر نے پولیس کی ابتدائی تفتیش اور مبینہ نااہلی پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس حکام سے کیس کی براہِ راست نگرانی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

میر رضا کے والد نے تفتیشی عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیس میں سندھ حکومت کی ٹیمپرنگ نظر آرہی ہے اور ان کے بیٹے کے معاملے میں پولیس کی نااہلی اب سب کے سامنے آ چکی ہے۔

کیس کی پیش رفت کے دوران لاش کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر اسامہ سے بھی تفتیشی ٹیم نے پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک تفصیلی پوچھ گچھ کی ہے، جس میں پہلے پوسٹ مارٹم کی شفافیت اور شکوک و شبہات پر سوالات کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اسامہ کو مستقبل میں بھی تفتیشی عمل میں تعاون کا پابند کیا گیا ہے۔

سٹی کورٹ میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر وکلاء کے احتجاج کے موقع پر میر رضا کے والد میر حسین نے کہا تھا کہ ڈاکٹر اسامہ کو اس لیے فارغ کر دیا گیا تاکہ وہ جواب نہ دے سکیں۔

میر حسین نے سوال ٹھایا تھا کہ کس کے دباؤ میں صرف تصویروں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ بنائی گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ کیس میں واضح بے ضابطگیاں موجود ہیں۔

جس کے بعد میر رضا کے وکیل جبران ناصر نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو باقاعدہ خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابقہ تفتیشی ٹیم میں شامل افسران کو تحقیقات مکمل ہونے تک حساس عہدوں سے فوری ہٹایا اور معطل کیا جائے۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دیے جانے کے باوجود تمام تر تحقیقات اصل قتل کے شواہد تلاش کرنے کے بجائے خودکشی کے سابقہ بیانیے کے گرد ہی گھما رہی ہے، اس لیے سابقہ تفتیشی ٹیم کی کوتاہیوں اور ریکارڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کی آزادانہ تحقیقات اشد ضروری ہیں۔

والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اصل تفتیشی ٹیم نے خودکشی کا مبینہ غلط اور من گھڑت بیانیہ پیش کیا اور شواہد کو ضائع کرنے میں کوتاہی برتی۔

درخواست میں ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار، ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو، زبیر نذیر شیخ، عثمان سدوزئی، آصف علی جاکھرانی، عدیل افضل، شبیر لغاری، کامران اور ارشد آفریدی سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ ضروری کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں، لہٰذا اعلیٰ ترین حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ میر رضا کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.