اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا خصوصی ورژن متعارف کرا دیا، جس کا مقصد 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کو مصنوعی ذہانت تک رسائی فراہم کرتے ہوئے ان کے لیے مزید مضبوط حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے ورژن میں نوعمر صارفین کی عمر اور ذہنی نشوونما کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی نظام ترتیب دیا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز میں فحش اور نامناسب مواد، خود کو نقصان پہنچانے، خودکشی، جنسی اور رومانوی گفتگو سے متعلق مواد پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ چیٹ بوٹ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو محض ہوم ورک کے جوابات فراہم کرنے کے بجائے مسائل خود حل کرنے اور تصورات سمجھنے میں مدد دے۔ اوپن اے آئی کے مطابق اس کا مقصد رٹنے کے بجائے فعال انداز میں سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اوپن اے آئی کی عالمی پالیسی کی نائب صدر این او لیری کے مطابق کمپنی نوجوانوں کو بچوں کی طرح مخاطب کرنے کے بجائے ان کی عمر اور ذہنی نشوونما کے مطابق رہنمائی فراہم کرنا چاہتی ہے، تاہم انہیں ایسے مواد سے بھی محفوظ رکھا جائے گا جس تک ان کی رسائی مناسب نہیں۔ کمپنی صارفین کی عمر کا اندازہ ان کے سوالات اور رویوں کی بنیاد پر لگائے گی اور نابالغ قرار پانے والے صارفین کو خودکار طور پر نوعمر افراد کے لیے تیار کردہ ورژن پر منتقل کیا جائے گا۔

والدین یا سرپرست نوعمر صارف کے اکاؤنٹ سے اپنا اکاؤنٹ منسلک کرکے مخصوص اوقات میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو روکنے کے لیے ’کوآئٹ آورز‘ مقرر کرسکیں گے۔ خطرناک صورتحال، مثلاً خود کو نقصان پہنچانے کے اشارے یا کھانے سے متعلق عوارض کے خدشے کی صورت میں والدین کو حفاظتی اطلاع بھی دی جائے گی، تاہم صارفین کی رازداری کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ اوپن اے آئی کے مطابق والدین کی جانب سے کنٹرول فعال نہ کیے جانے کی صورت میں بھی چیٹ بوٹ نوجوانوں کے لیے حفاظتی پابندیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.