میٹا نے 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ وجہ بتائے بغیر ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس 16 سال سے کم عمر بچوں کے تھے۔ کمپنی کے مطابق یہ قدم اُس قانون کی پاسداری کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کے تحت کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق میٹا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اِس سال جون کے درمیان انسٹاگرام کے 4 لاکھ 62 ہزار اور فیس بک کے 2 لاکھ 94 ہزار مشکوک اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کی نشان دہی کے لیے اے آئی کی مدد لے رہی ہے۔ اس نظام کے ذریعے صارف کے پروفائل اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، جیسے کہ سالگرہ کے مبارکباد والے پیغامات یا اسکول کی کلاسوں کا ذکر، تاکہ عمر کا اندازہ لگایا جا سکے۔

آسٹریلیا کی حکومت نے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر یہ قانون نافذ کیا تھا۔ تاہم سرکاری اعداد و شمار اور آزادانہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے ابتدائی تین مہینوں میں بھی 16 سال سے کم عمر 80 فیصد سے زائد بچے کسی نہ کسی طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے رہے۔

دوسری جانب آسٹریلین انٹرنیٹ ریگولیٹراتھارٹی ان سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے جن کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ انہوں نے پابندی کو نافذ کرنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے۔

آسٹریلیا کی حکومت نے قانون پر درست طریقے سے عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے لیے جرمانے کی رقم دوگنی کر کے تقریباً 9 کروڑ 90 لاکھ آسٹریلین ڈالر کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

اس تناظر میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے میٹا، ٹک ٹاک، گوگل اور اسنیپ چیٹ جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے لیے انٹرنیٹ کو محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق بنانے کے سرکاری مقصد سے متفق ہے اور قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.